تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جعفرآباد:مال گاڑی پٹرسے اترگئی، ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی

جنگ نیوز -
جعفرآباد…جعفرآباد کے قریب مال بردار گاڑی کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں سندھ بلوچستان ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے?ریلوے ذرائع کے مطابق ما ل بر دار گاڑی کوئٹہ سے راولپنڈی کی طرف جارہی تھی کہ جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ٹرین کی دوبوگیاں پٹری سے اترکرپھاٹک پرگرگئیں جس سے سندھ بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی?ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث سندھ اوربلوچستان آنے اورجانیوالی مسافر ٹرینوں کو نوتال ،بختیارآباد اور ڈیرہ مراد جمالی کے اسٹیشنوں پرروک لیاگیاہے?ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں چھ سے دس گھنٹے لگ سکتے ہیں?شدید گرمی کے باعث روکی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناہے?ریلوے ذرائع کے کہناہے کہ حادثہ بوگیوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.