تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان سے تعلقات بھارت کے مفاد میں ہے،منموہن سنگھ

جنگ نیوز -
سری نگر…بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ بات چیت کے عمل کو بڑھانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بھارت کے مفاد میں ہے?سرینگریونیورسٹی میں کانوو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ بات چیت کے عمل کو بڑھانا چاہتے ہیں?من موہن سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن چاہتے ہیں اورپاکستان سے اچھے تعلقات بھارت کے مفادمیں ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی سرزمین بھارت کے خلاف کارروائی میں استعمال نہین ہوگی انہوں نے کہا کہ ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کشمیریوں سے بات چیت کیلیے تیارہیں?ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کااثرپاک بھارت تعلقات پرپڑا ہے لیکن دہشت گردی رکنے سے ہی پاکستان کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کوایسے طریقے اپنانے چاہئیں جوعوام کے مفادمیں ہوں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.