تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پولیس و رینجرزشرپسندوں کیخلاف ایکشن پلان بنائیں، وزیرداخلہ سندھ

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ کی گذشتہ25ماہ کی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو پیش کردی گئی ہے? صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دفتر سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ جرائم ،بدامنی اور کارروائیوں کے اعداد وشمار سے متعلق سندھ پولیس کی گذشتہ25 ماہ کی رپورٹ کے مطابق6551پولیس مقابلوں میں25137ڈکیت اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مقابلوں کے دوران389افراد ملزمان ہلاک ہوئے?رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس پارٹیوں نے مختلف کاروائیوں کے دوران95877 مفرور اور6892 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے? اعلامئے کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ہدایات دی ہیں کہ شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز پولیس اور رینجرز ایکشن پلان مرتب کریں?صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ لیاری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں امن وامان کو موثر بنانے کیلئے سخت پولیسنگ اختیار کی جائے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.