5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
این آر او : واپس لئے گئے مقدمات کا کھوج لگانے کیلئے آئی جی سندھ کو خط
جنگ نیوز -
کراچی …پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے پولیس کے صوبائی سربراہ اور سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم کو بھی ان3577 مقدمات کا کھوج لگانے کیلئے خطوط لکھ دیئے ہیں جو این آر او کے نفاذ کے بعد واپس لئے گئے اور جن کا سندھ کی کسی عدالت میں ریکارڈ موجود نہیں ہے?اس سے قبل پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان دو مرتبہ حکومت سندھ کو ان مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مراسلے لکھ چکے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا? سپریم کورٹ سے این آر او کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد ان تمام مقدمات کو بحال کیا جارہا ہے ? یہ تفصیلات پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 12 جون تک رجسٹرار سپریم کورٹ کو فراہم کرنا ہیں? جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شہادت اعوان نے بتایا کہ ابھی تک ان مقدمات کے متعلق کوئی تفصیل اس کے علاوہ انکے سامنے نہیں آئی کہ یہ مقدمات صوبائی ریویو بورڈ کی سفارش پر واپس لئے گئے تھے لیکن سندھ کی کسی عدالت میں انکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے? انہوں نے کہا کہ وہ انکی تفصیلات پیش کرنے کیلئے مزید وقت کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھیں گے?