5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: بارشوں کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اور کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے? کراچی کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہے?ڈی سی او ریلوے کامران سعید کے مطابق پاکستان ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپرین تاخیر کا شکار رہیں?ڈی سی ریلوے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہو ا ہے جس کے باعث سگنل کے نظام میں خرابی پیدا ہوگئی ہے،جسے مینولی آپریٹ کیا جارہا ہے?جبکہ اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہے?شالیمار ایکسپریس6 گھنٹے،قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے،علامہ اقبال ڈھائی گھنٹہ،تیز گام تین گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں گی?ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے?اسٹیشن پر بنچز کی کمی کے باعث خواتین اور بچے سفری سامان کے ساتھ زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ?