5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
راولپنڈی: وزیردفاع کی اپنے آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی …آسٹریلین وزیردفاع جان فول کنر نے دفاعی وفد کے ہمراہ وزیردفاع احمد مختار سے ملاقات کی ہے ?وزارت دفاع راول پنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاک آسٹریلیا دفاعی تعاون کے فروغ اور تربیت کے شعبہ میں مزید تعاون پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر آسٹریلین وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں دفاع کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے لیکن اب پاکستان اور آسٹریلیا ترتبیت کے شعبہ میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ?وزیردفاع احمد مختار نے اس موقع پر آسٹریلوی وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے پاک فوج کی کارکردگی سے آگاہ کیا?آسٹریلوی وفد نے پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا?احمد مختار نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کو امریکا کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ایف سولہ طیارے بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گے ?