5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھلوال :موٹر وے پر کارحادثہ ،ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
بھلوال…بھلوال میں چک قاضی کے قریب موٹروے پر کار حادثے میں ایک گھرانے کے چار افراد جاں بحق ہو گئے? سیالکوٹ کا رہائشی پرویز اپنے خاندان کے ہمراہ عزیزوں سے ملنے کے بعدلاہور سے راولپنڈی جارہا تھا کہ موٹروے پر چک قاضی بھیرہ کے قریب کارموٹروے سے اتر کردرخت سے ٹکرا گئی?حادثے میں پرویز اسکی بیوی عابدہ،بیٹی سبحانہ، اور بیٹا عزیزموقع پر دم توڑگئے،دوسرے بیٹے زین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا?