5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک یورپی یونین مذاکرات ناکام رہے،سجاد کریم
جنگ نیوز - برسلز,. .. . . . . . . یورپی پارلیمنٹ کے پاکستانی نثراد رکن اورپارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے سربراہ سجاد کریم نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے اجلاس کے نتائج مایوس کن تھے?برسلز میں جیو نیوز سے گفتگو میں سجاد کریم نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے یہ بات کہنی ہوگی اور میں یہ پیغام واضع طور پر دینا چاہوں گا کہ جو بات ہم نے دیکھی ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان کئی محاذوں پر ناکام ہوا ہے کیونکہ اس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور اجلاس کے لیے صحیح طورپرتیاری نہیں کی تھی? اجلاس کی تیاری ایک رات،ہفتے یا ایک مہینے میں کی گئی جبکہ اس قسم کے اجلاسوں میں تیاری کے لیے کئی سال لگتے ہیں?اجلاس کے لیے جو کوشش کی جانی چاہیے تھی وہ نہیں کی گئی،جس کے باعث نتائج ہمارے سامنے ہے?پاکستان نے اجلاس کے لیے یورپی منسٹرز ، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے چیئرپرسن کے ساتھ موثر طور پر کام کرنے میں قطعی طور پر ناکام ثابت ہوا،جہاں تک یورپی پارلیمنٹ کا تعلق ہے میں یہ سمجھتاہوں کہ پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان موثر روابط نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کئی محاذوں پر ناکام ہوا ہے اور اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں?