تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آبادمیں موسم کی خرابی،چار فلائٹس کو لاہور اتار لیا گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . . . .اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون و بیرون ملک کی چار فلائٹس کو لاہور ائیرپورٹ پراتار لیا گیا?ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 212 جو دبئی سے اسلام آباد جارہی تھی اسے اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر اتاراگیا ہے? جہاز میں سوار ایک مسافر نے جیونیوز کوفون کرکے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ گھنٹے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں لیکن انہیں یہ نہیں بتایا جارہا کہ وہ کب تک یہاں سے روانہ ہوں گے?پی آئی اے کی جانب سے ان کے ساتھ نہایت نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے? ائیرپورٹ حکام کے مطابق ایک نجی کمپنی کی شارجہ سے اسلام آباد جانے والی جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو پروازوں کو بھی لاہور ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا ہے اور جیسے ہی موسم صاف ہوگا انہیں روانہ کردیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.