تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی ریلوے میں انجنوں کی کمی،2 ٹرینیں ایک ہی انجن سے روانہ

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . . کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر برقرار ریلوے حکام نے انجنوں کی کمی کی وجہ سے پشاور اور کوئٹہ جانے والی خوشحال خان خٹک اور بولان میل کو ملا کر ایک ہی انجن سے روانہ کردیا گیا?ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ جانے والی بولان میل کو شام پانچ بجے جبکہ پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو رات آٹھ بجے روانہ ہونا تھا تاہم اندرون ملک سے آمد میں تاخیر کی وجہ سے بولان میل سات گھنٹے اورخوشحال خان خٹک ایکسپریس چارگھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ انجنوں کی کمی کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کو ملا کر ایک ہی انجن کے ذریعے سٹی اسٹیشن سے روانہ کیا گیا? ڈویژنل کمرشل افسر کامران سعید کے مطابق بولان میل اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک انجن کے ذریعے جیکب آباد تک لے جایا جائے گا? جہاں سے دونوں ٹرینوں کو الگ الگ انجنوں سے اپنی منزل مقصود کے لیے روانہ کیا جائے گا? ٹرینوں کے مسافروں نے اس صورتحال پر حیرانی کا اظہار کیا جبکہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی تیزگام، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس بھی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.