5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد پر ووٹنگ کل ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ. . . . .. . . .. . ا یران کے خلاف نئی پابندیوں کی قراردادپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ بدھ کو ہونے کا امکان ہے? اقوام متحدہ میں ترکی اور برازیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کے ممبران کی قرارداد پر بات چیت ہوئی جوآج دوبارہ ہوگی? اس موقع پر مغربی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ جوہری پرگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد پر ووٹنگ بدھ کو ہونے کی توقع ہے? واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا بھی کہنا ہے کہ ایران کیخلاف قراداد سلامتی کونسل میں اسی ہفتے جمع کرادی جائے گی? سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیز اور شخصیات کی فہرست پر اتفاق رائے ہوتے ہی مجوزہ قرارداد کو ووٹنگ کیلئے پیش کردیا جائے گا?