5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل مخالف بیان دینے پر سینئر امریکی صحافی نو کری سے ریٹائر
جنگ نیوز -
وائٹ ہاوس. . . . . . .. .وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر ہیلن تھامس کو اسرائیل کے خلاف متنازع بیان دینے پر رٹائرڈ کر دیا گیا? آنجہانی امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے دورصدارت سے وائٹ ہاؤس کی صحافتی ٹیم میں شامل89 سالہ خاتون صحافی ہیلن تھامس کو اسرائیل مخالف متنازع بیان دینے پر سخت تنقید کے بعد اچانک رٹائرڈ کر دیا گیا ? ہیلن نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اورسخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ،خواہ جہنم میں جائیں ?انہوں نے مشوردیا تھا کہ اسرائیلی ان ممالک کو لوٹ جائیں جہاں سے آئے تھے وہ جرمنی ، پولینڈ اور امریکا میں اپنے گھروں کو چلیں جائیں ? ہیلن تھامس طویل عرصے تک وائٹ ہاؤس کے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کی نامہ نگارکے طورپرخدمات انجام دیتی رہیں اور آج کل ایک اخبارکے لیے کالم بھی لکھ رہی ہیں?