5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چپو کے ذریعے کشتی چلاکر بحر الکاہل عبور کرنیوالی پہلی خاتون
جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ سے تعلق رکھنے والی42سالہ ماحولیاتی رضاکارRoz Savageچپو کے ذریعے کشتی چلاکر بحر الکاہل عبور کرنیوالی پہلی خاتون بن گئیں ہیں?اپنی23فٹ بڑی کشتی پر8ہزار میل کا سفر تنہا طے کرنے والی مہم جُو خاتونRozکا پاپائے نیو گنئی(Papua New Guinea)پہنچنے پرہزاروں لوگوں نے فقید المثال استقبال کیا?Rozنے ماحولیاتی تبدیلی اور سمندروں میں پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کا شعور پیدا کرنے کے لیے اپنی اس تین حصوں پر مشتمل مہم کا آغازمئی2008میں سان فرانسسکو سے کیا اور ہوائی پہنچیں اور پھر ہوائی سے کریبتی(Kiribati)?مہم کے آخری موڑ پر Rozکریبتی سے اپریل کے وسط میں روانہ ہوئیں اور 250دنوں میں تین حصوں پر مشتمل بحرالکاہل کا سفر مکمل کرتے ہوئے پاپائے نیو گنئی پہنچ گئیں?