5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فریڈم فلوٹیلا پر موجود این جی او کے سربراہ ندیم احمدوطن واپس پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…غزہ جانے والے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا پر موجود این جی او کے سربراہ ندیم احمداسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے? ندیم احمد غزہ کیلیے امدادی سامان لے جا نے والے فریڈم فلوٹیلا کے منتظم تھےْ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم احمد نے عمان میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی مدد کی? انہوں نے کہا کہ دنیا جاگ رہی ہے ، اسرائیل کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپلومیٹک اور میڈیا وار اب شروع ہوئی ہے? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمیں روکنے کی کوششیں کرتا رہے، ہم ہوائی، بحری اور بری راستوں سے امداد لے جانے کی کوششیں کرتے رہینگے?