تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کبیر خان اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کی زیر نمائش فلم ”راج نیتی“ میں اپنی لاجواب پرفارمنس سے شائقین کو قائل کرنے والی کترینہ کیف پر اب ہدایت کار کبیر خان کی نظریں ہیں? ”کابل ایکسپریس“ اور ”نیویارک“ جیسی فلموں کے خالق کبیر خان اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے اگلے فلمی پراجیکٹ کا حصہ بنانے کے خواہشمند ہیں? کبیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی اگلی فلم میں مرکزی کردار کے لیے کترینہ کیف ان کی پہلی ترجیح ہیں? کبیر خان کے مطابق ان کی نئی فلم میں رومانوی عنصر انتہائی مضبوط ہے اور وہ جلد ہی ادیتیہ چوپڑا سے ملاقات کرکے اپنے اس پروجیکٹ کے لیے اسٹار کاسٹ کو فائنل کریں گے?جان ابراہم جو شروع سے کبیر خان کی فلموں کا انتہائی اہم حصہ رہے ہیں ، کے بارے میں جب کبیر خان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس بار بھی جان ابراہم ان کی اس فلم میں جاندار کردار میں دکھائی دیں گے؟ تو کبیر خان نے کہا کہ اس بارے میں وہ یش راج بینرز کے ساتھ تمام معاملات طے ہونے پر ہی کچھ کہہ سکتے ہیں? کبیر خان کے مطابق ان کی نظرمیں اس وقت بہت سے اسٹار ہیں جنہیں وہ اپنی اس فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.