5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شکاگو: سب سے زیادہ خواتین کو لپ اسٹک لگانے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
شکاگو…ایک امریکی میک اپ آرٹسٹ نے ایک گھنٹے میں تین سو تین خواتین کولپ اسٹک لگاکرنیاورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا?امریکی شہرشکاگو میں منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں میک اپ آرٹسٹ رک ڈکیکا نے تین سو تین خوبصورت ماڈلز اور خواتین کو ایک گھنٹے میں لپ اسٹک لگاکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈقائم کر لیا، نیاریکارڈ قائم کرنے کے لیے تمام خواتین کے دونوں ہونٹوں کو لپ اسٹک لگانا اور ہر ماڈل کے لیے مختلف لپ اسٹک استعمال کرنا ضروری تھی، تاہم لپ اسٹک کے کلرکے انتخاب کی کوئی قید نہیں تھی?اس سے قبل یورپی میک اپ آرٹسٹ نے180 خواتین کو لپ اسٹک ریکارڈ قائم کیا تھا?نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے امریکی میک اپ آرٹسٹ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا?