5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غزہ کی ناکابندی ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،ترک وزیراعظم
جنگ نیوز -
استنبول …ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکابندی ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا? وہ استنبول میں کانفرنس آن اِنٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میژرز اِن ایشیا کے سلسلے میں مسلم ممالک کے رہنماؤں کو دیئے گئے عشایے میں خطاب کررہے تھے? اردگان کا کہنا تھا کہ جب تک اوپن ایئر جیل کی حیثیت سے غزہ انسانی ضمیر پر رِستا ہوا زخم بنا رہے گا اس وقت تک مشرق وسطی? میں امن ہوسکتا ہے اور نہ ہی ایشیا اور دنیا میں?عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی، قازق صدر نذربائیف، فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجانی صدر اِلہام علی ایف سمیت مسلم ممالک کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی?