5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تربت اور گوادر کا زمینی راستہ بحال کر دیا گیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ …وزیر اعلی? بلوچستان کی ہدایت پر تربت اور گوادر کا زمینی راستہ بحال کر دیا گیا? سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر علی اکبر بلوچ نے وزیر اعلی? کی خصوصی ہدایت پر طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ تربت گوادر کا زمینی راستہ کھولنے کیلئے مشینری تلار ندی پہنچا دی تھی جہاں کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد تربت گوادر کا زمینی راستہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کوسٹل ہائی وے کو نلنیٹ کے مقام پر کھولنے کی کوشش کی جار ہی ہے امید ہے جلد کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا?بلوچستان کے وزیر ماہی گیر حمل کلمتی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ سمندری طوفان سے متاثرہ گوادر شہر میں گھروں سے واٹر پمپس کے ذریعے پانی نکالنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے تقریبا ًنصف آبادی کے گھروں سے پانی نکالا جاچکا ہے باقی بھی جلد نکالا جائیگا گوادر کے دیہی علاقوں میں زیادہ متاثرہ پشی کان، سربندراور دیگر نواحی علاقوں میں بھی امدادی اشیا پہنچائی جارہی ہیں، تاہم وہاں جمع پانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ?