5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آم لندن کے مشہور اورمہنگے ترین اسٹور ہیروڈز میں بھی دستیاب
جنگ نیوز -
لندن …اب پھلوں کابادشاہ آم لندن کے مشہور اورمہنگے ترین اسٹور ہیروڈز میں بھی دستیاب ہوں گے?دی نیوز اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس ا لحسن نے لیند میں دو ہفتے پر مشتمل پروموشن کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب آم لندن کے ہیروڈز کے اسٹور میں بھی دستیاب ہوں گے?اس موقع پرفیڈرل کومرز سیکٹریر ظفر محمود نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں اپنے آموں کی درآمد کرتا ہے? انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی آم کی آسٹریلیا جاپان اور امریکن مارکیٹوں میں مانگ میں اضافہ ہوگا?