5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا‘تنویر اشرف کائرہ
جنگ نیوز -
لاہور …جنگ نیوز…صوبائی وزیر خزانہ وپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تنویراشرف کائرہ نے کہاہے کہ پنجاب کے نئے مالی سال 2010-11 ء کا بجٹ 14 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ میں حقیقت پسندانہ ا ہداف مقرر کئے جائیں گے ?ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ارکان اسمبلی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ? صوبائی وزیر خزانہ نے بتایاکہ بجٹ میں تمام علاقوں کی ترقی کے لئے برابری کی بنیاد پروسائل مختص کئے جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے ?انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے اورمہنگا ئی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ متوسط اورغریب طبقہ سب سے زیادہ مہنگائی سے متاثر ہوتاہے?تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ جنرل سیلز ٹیکس کامتبادل ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے افہام و تفہیم کے لئے یہ ٹیکس اکتوبر تک کے موخر کر دیا ہے اور حکومت ویٹ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائیگا?