5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
جنگ نیوز -
تل ابیب …جنگ نیوز…فریڈم فلوٹیلا پرحملہ کے بعد پیش کی گئی اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف تحریک عدم ناکام ہو گئی ہے? تحریک عدم اعتماد حزب اختلاف کی جماعت قدیمہ پارٹی نے پارلیمنٹ میں جمع کرائی تھی? تحریک کے حق میں 25جبکہ مخالفت میں 59 ووٹ ڈالے گئے? اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خود واقعے کی تحقیقات کرے گا? اسرائیلی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ غزہ کا محاصرہ انتہائی ضروری ہے اور اسرائیل اپنی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا?