تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کم ذہین افرادمیں خود کشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے، جدید طبی تحقیق

جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم… سویڈن کے طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق کم ذہانت والے لوگوں میں خود کشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے? یہ تحقیق خود کشی اور ذہانت کے درمیان تعلق پر پہلی تحقیق ہے? اس تحقیق کیلئے ماہرین طب نے 1.1 ملین مردوں کا تجزیہ کیا اور ان کے آئی کیو لیول کو چیک کر کے خود کشی کے رجحان کو دیکھا گیا? ان کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں? برٹش میدیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کم ذہانت والے افراد میں خود کشی کا رجحان 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے? اس دوران ہسپتال میں خود کشی کی وجہ سے داخل ہونے والے افراد کا بھی تجزیہ کیا گیا تھا? کیرولسینکا انسٹی ٹیوٹ آف اسٹاک ہوم کے پروفیسر مینن ایرمینزم کے مطابق اس تحقیق میں خواتین کو شامل نہیں کیا گیا تھا? یہ تحقیق آسٹریلوی اور برطانوی طبی ماہرین کے اشتراک سے مکمل کی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.