5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو سے تیل کا اخراج: برٹش پٹرولیم پر کڑی نظر رکھیں گے، اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ خلیج میکسیکو میں تیل کے اخراج کو روکنے کے معاملہ پر برطانوی تیل کی کمپنی بی پی پر کڑھی نظر رکھیں گے? انہوں نے کہا کہ امریکا اس کراسس سے نکلے گا?صدر باراک اوباما نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس معاملہ پر اپنی پوری توجہ مرکوز کررکھی ہے?انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے لیے یہ مشکل وقت ہے جن کی معیشت تیل کے اخراج سے متاثر ہورہی ہے?دوسرے جانب برطانوی تیل کمپنی کا کہنا ہے کہ زیر سمندر تیل کے کنوے کامنہ کو بند کرنے کی کوشش کامیاب ہورہی ہے تاہم امریکی کوسٹ گارڈز کے حکام کا کہنا ہے یہ عمل اگست تک مکمل ہوگا?انہوں نے کہا کہ سمندر کی سطح پر موجود تیل کی تہہ کو صاف کرنے میں کم سے کم دومہینے لگیں گے?تاہم ماحول کو صاف کرنے میں شاید کئی سال لگ جائیں?تاہم برطانوی تیل کی کمپنی بی پی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں اس نے چار لاکھ62 ہزار گیلنز یعنی گیارہ ہزار بیرل تیل جمع کیا ہے?بی پی کا کہنا ہے کہ وہ بیس ہزار بیل تیل ہر روز جمع کرنا چاہتی ہے?تاہم یہ سمندر میں رسنے والے تیل کی صرف60 فیصد ہے?ایک اندازے کے مطابق اب تک ساحل کا120 میل تیل سے متاثر ہوا ہے ?