5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: سہراب گوٹھ سے دو موٹر سائیکل چور گرفتار، اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا?پولیس حکام کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے،چھینئے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت رسول بخش اور خواجہ کے نام سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے?