5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل: اسپل وے کو دھماکے سے چوڑا کرنے کا فیصلہ،حکام کی تردید
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں نمایاں اضافہ نہ ہونے کے سبب اسپل وے کو چوڑا کرنے کیلئے دھماکا خیزمواد استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاہم چیئرمین این ڈی این ڈی ایم اے نے اس امکان کو رد کیاہے? ذرائع کے مطابق اعلی? حکام آج نیسپاک کے انجینئرز اور ماہرین کے ہمراہ عطاء آباد جھیل کادورہ کریں گے اور اسپل وے کا جائزہ لیں گے?جھیل میں بڑی رکاوٹ آنے کے باعث جھیل سے پانی کے اخراج میں خاطر خوا اضافہ نہیں ہورہا?ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بولڈرز کو ہٹا کر اسپل وے کو چوڑا کرنے کیلئے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،تاہم اس کے لئے کسی قسم کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا? ذرائع کے مطابق انتہائی محدود مقدار میں دھماکا خیز مواد کے استعمال سے جھیل کے تباہ ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے? البتہ اسپل وے کے درمیان میں موجود بڑے بڑے بولڈرز کے ہٹنے سے جھیل سے پانی کے اخراج میں بتدریج اورخاطر خوااضافہ ہوگا جس سے جھیل میں پانی کی سطح بھی تیزی سے کم ہوجائے گی? ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال ماہ جولائی میں تحصیل گوجال میں واقع گلیشیرز کے پگھلنے سے دریا میں15سے 20ہزار کیوسک پانی آتا تھا جبکہ اب یہ پانی جھیل میں داخل ہوگاجس کی وجہ ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے? ڈی سی او ہنزہ ظفر وقار تاج کے مطابق آج عطا آباد جھیل میں گنیش کے مقام پر4ہزار 6سو 81کیوسک پانی کا اخراج ہورہا ہے? عطاء آباد جھیل کی سطح3انچ کم ہوگئی ہے?دوسری جانب چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے اس امکان کو رد کیا اورکہا کہ ایسا کوئی بھی پلان زیر غور نہیں? انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنا بھی پڑا تو اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا گیا? ندیم احمد کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کی ضرورت بھی پڑی تو تمام ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعدہی فیصلہ کیاجائیگا?