5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کشمور:مسلح افراد کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، دو بچے زخمی
جنگ نیوز -
کشمور…کشمور کے علاقے کندھ کوٹ بی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک اور2 بچے زخمی ہوگئے? پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رسول بخش اپنے خاندان کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا?اچانک پانچ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رسول بخش اوراسکی بیوی ربینہ خاتون موقعے پر ہلاک جبکہ ان کے دوبچے پانچ سالہ رحمان اور تین سالہ اسلم زخمی ہوگئے،جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے?پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے?