5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بدین میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی دیہات کا زمینی راستہ منقطع
جنگ نیوز -
بدین …سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے،کئی رہائشی علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی موجود ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے?حیدر آباد میں بارشوں کو تین روز گزرنے کے باوجود لطیف آباد نمبر 2اور قاسم آباد کے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں? لطیف آباد نمبر2 میں بارش کا پانی نکالنے کے دوران سیوریج لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے رہائشیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا? دوسری جانب میمن سوسائٹی ، نسیم نگر اور قاسم آباد کے کئی علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں?بدین کے علاقوں گراری اوررڑی کے ایک درجن سے زائد دیہاتوں کو جانے والے کچے راستوں میں بارش کا پانی موجود ہے جس کی وجہ سے ان دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے? بدین شہر میں بھی صورتحال ابتر ہے?کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے?گولارچی میں تمام رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی ابھی سڑکوں پر جمع ہے?ادھر ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے?ساحلی علاقوں کیٹی بندر،شاہ بندر،جاتی اور کھارو چھان تعلقوں سے پچاس ہزار افراد واپس اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں?ضلعی انتظامیہ کے مطابق گھارو کے قریب آر بی او ڈی کے بند کے شگاف کو دس گھنٹے بعد پر کردیاگیا ہے?