تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر میں پانچ روز بعد بھی رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں

جنگ نیوز -
گوادر…سمندری طوفان اور شدید بارش کے پانچویں دن بعد بھی گوادر میں ہنگامی صورتحال ہے?پاک فوج کا سی 130 طیارہ آج صبح امداد لیکر گوادر پہنچا ہے? تاہم بارشوں کے بعد بیشتر رابطہ سڑکیں بحال نہیں کی جاسکیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے?اورلاکھوں لوگ مدد کے منتظر ہیں?سمندری طوفان ’پیٹ‘ اومان میں تباہی مچانے کے بعد پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو اس کا پہلاشکار گوادرتھا? طوفان جمعہ اور ہفتہ کو مسلسل بارشوں کا سبب بنا?گوادر شہر سوربندر،تشکان ،گنز،تلمت،پسنی ،سمیت پچاس کے قریب دیہات شدید متاثر ہوئے? ستر فیصد گھر اور دیواریں گرجانے سے ان علاقوں کے مکین کھلے آسمان تلے آگئے? مسلسل بارشوں نے گوادر کی زمین نگل لی اوران علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑاہوگیا،اوریوںآ ہستہ آہستہ گوادر تباہی کی تصویر بنتا چلا گیا?سیلابی ریلوں نے پچاس کلومیٹر پر محیط مکران کوسٹل ہائی کے تیس فیصدحصہ کو مکمل تباہ کردیا?اور اس تباہی میں تین بڑے پل بھی پانی میں بہہ گئے?رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے گوادر کا کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے?ایران اور تربت سے جہاں گوادر کو ایندھن اور راشن کی فراہمی ہوتی تھی? زمینی راستے کٹ جانے سے اب یہ بنیادی ضروریات بھی پہنچ سے دورہوگئی ہیں?کئی مقامات پر سیکڑوں افرادسیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے ہیں?پانچ روز سے متاثرین کھانے پینے کی اشیا ئسے محروم ہیں تو گاڑیوں کیلئے پٹرول نایاب ہوچکاہے? بیلار کے مقام پر پچاس بسوں کا قافلہ پانچ روز تک پھنسا رہا?جس کے بعد وہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے?دیہات میں شورمچاتا او رطاقت کا مظاہر ہ کرنے والاپانی بند توڑتا آگے بڑھ رہا تھا تو ساتھ ساتھ مال مویشی بھی لے جارہاتھا? بارشوں کے سبب امدادی کام چوتھے روز شروع کئے گئے? ایئرپورٹ فعال ہوا تو پہلا سی ون تھرٹی طیارہ گذشتہ روز امدادی سامان لے کر گوادر پہنچا تو لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی جس کے بعد ایک اور طیارہ آج گوادر پہنچا?گوادرکے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امدادکی ضرورت ہے،تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو،جس کے بعد بحالی کے کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی? طوفان بارشوں کے سبب گوادر میں سب سے زیادہ متاثریہاں کے ماہی گیر ہوئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.