5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانوی جیلوں میں ناروا سلوک، مسلمان قیدیوں کے انتہاپسند بننے کا خدشہ
جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ میں ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں قید مسلمان قیدی جیل کے حالات اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے انتہا پسند بن سکتے ہیں?تاہم رپورٹ میں یہ بھی شامل تھا کہ کئی قیدیوں کے لیے اسلام ایک مثبت اور rehabilitativeکردار ادا کرتا ہے?رپورٹ برطانیہ میں قید دس ہزار تین سو مسلمان قیدیوں کے جیل کے تجربہ پر مبنی ہے?برطانوی چیف انسپکٹر اف پریزنزنے برطانیہ کے جیلوں میں قید مسلمانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جیل میں کیے ہوئے سلوک سے یہ قیدی انتہا پسندی کی راہ پر چل نکل سکتے ہیں?انہوں نے کہا اس بات کی ضرورت ہے کہ مسلمان قیدیوں کے ساتھ انفرادی طور پر بہتر سلوک ہو? ان کی بھی دوسرے قیدیوں کی طرح ضرورتوں کا خیال رکھا جائے نہ کہ ان سب کو ایک خطرناک گروہ کی طرح سمجھا جائے?رپورٹ میں مزید لکھا ہوا ہے کہ برطانیہ میں کئی مبینہ خطرناک دہشتگرد قید ہیں تاہم ان میں سے سو میں سے ایک مسلمان قیدی کو دہشتگردی کی سزا ملے ہے?حکام کے مطابق مسلمان قیدیوں کا جیل میں تجربہ دوسرے قیدیوں سے زیادہ خراب ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش رہتی ہے?