تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

18ویں ترمیم کیس: قرار داد مقاصد میں تبدیلی مجرمانہ غفلت ہے

جنگ نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے قیام پاکستان کی قرار داد مقاصد سے اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو ضیا الحق کے دور میں آئین سے نکالے جانے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کی آزادی کی بحالی کا سہرا موجودہ پارلیمنٹ کو جاتا ہے ?آئین میں18ویں ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ میں سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے ججز تقرری کی ترمیم کیخلاف دلائل جاری رکھے? ایک درخواست گزار عبدالحفیظ پیرزادہ نے درخواست کی کہ انہیں1973 کے آئین کیلئے ماضی کی پارلیمانی بحث کا ریکارڈ دیا جائے? حامد خان نے دلائل میں کہا کہ ججز تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کا تصور جنوبی افریقہ سے لیا گیا جہاں نظام حکومت صدارتی ہے? بینچ کے رکن جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ برطانیہ میں پابندی ہے کہ کوئی پارلیمانی رکن جوڈیشل کمیشن کا ممبر نہیں ہوسکتا ، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا پاکستان میں کبھی کسی آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ؟تو حامد خان نے جواب دیا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوا البتہ بھارت میں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جاچکا ہے? جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ25 سال تک اس معاملے کا نوٹس نہ لینا بے توجہی کی ایک واضح مثال ہے ، مقدمہ کی مزید سماعت کل ہوگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.