تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد زندگی معمول پر آگئی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد زندگی معمول پر آگئی ہے ? شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی ہٹا دیا گیا ہے، تاہم اب بھی کچھ گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک6، اورنگی ٹاون ، اور سائٹ انڈسٹریل ایریا کے کچھ علاقوں میں آج تیسرے روز بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے? آج صبح سے ہی ایک بار پھر شہر میں طویل دورانئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں?کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اورنگی ٹاون اور سائٹ ایریا میں بجلی کے تعطل کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.