تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر اعلی? کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کرواپس

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ آفس نے وزیر اعلی? پنجاب شہبازشریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی ہے?توہین عدالت کی یہ درخواست محمد اظہر صدیق نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلی? عدالتوں نے گلبرگ لاہور کے پبلک پارک ڈونگی گراؤنڈ میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کیخلاف حکم امتناعی جاری کررکھاہے،اس کے باوجود وزیر اعلی? پنجاب نے وہاں لائبریری ، پارکنگ پلازہ اور ایک ریسٹورنٹ تعمیر کرنے کی نہ صرف منظوری دی بلکہ فنڈز بھی جاری کردیئے ?اس طرح وہ سنگین توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ، لہذا انہیں توہین عدالت کی سزا سنائی جائے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.