5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
یورپی یونین کیساتھ تعاون کے مجوزہ منصوبے پر جلد مذاکرات ہونگے، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پانچ سالہ تعاون کے مجوزہ منصوبے پر جلد مذاکرات ہوں گے جب کہ فشریز کی درآمد کا جائزہ لینے کیلئے یورپی ٹیم پاکستان کا دورہ بھی کرے گی ? ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم یوسف گیلانی کا حالیہ دورہ برسلز کامیاب رہا ? پاکستان کے یورپین یونین سے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ یورپین یونین سے 5 سالہ منصوبے کے تعاون پر جلد مذاکرات ہوں گے جن میں تجارت، توانائی، سیکیورٹی، تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں پر بات ہوگی?