5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سینیٹ کمیٹی کی حج اخراجات میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزارت مذہبی امور کوحج اخراجات میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی ہے ? سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر صالح شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا?اجلاس میں نئی حج پالیسی میں اخراجات کے معاملے پر غور کیا گیا ? کمیٹی نے حج اخراجات میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حج پروازوں کا کرایہ ملک بھر میں یکساں ہونا چاہیے?حج آپریشنز میں سویلین ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائے? کمیٹی ارکان نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی رہائش گاہوں میں مبینہ بدعنوانی کی روک تھام کی جائے?قائمہ کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پرمذہبی امور کے وفاقی وزیر، وزیر مملکت ، پارلے مانی سیکرٹری اور ایم ڈی پی آئی اے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا?