تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایف بی آرحکام کے ایس ای کا دورہ کریں گے

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کیپٹل گینز ٹیکس کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے ایف بی آر حکام رواں ہفتے ایکسچینج کا دورہ کریں گے?کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ کے ایس ای کے ممبران کو3 ماہ کے گوشوارے جمع کرانے پر شدید تحفظات ہیں جس پر ایف بی آر کے حکام ?کے ایس ای کے ممبران کو رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک بریفنگ دیں گے ڈائریکٹر کے ا یس ای کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس کے نفا ذ سے قبل وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو اسٹاک ایکس چینج کے د ورے کی دعوت دی گئی تھی مگر وہ واحد وزیر خزانہ ہیں جن کی ترجیحات میں فنانشنل مارکیٹس شامل ہی نہیں ہیں ?کے ایس ای ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کیپٹل گینز ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار میں بعض پیچدگیاں ہیں جسے دور کرنے کے لیے ایف بی آر کو اقدامات کرنے ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.