5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حیدرآباد میں کئی علاقے اب بھی زیرآب، مکینوں کو مشکلات
جنگ نیوز -
حیدر آباد…سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے بعد لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے? حیدر آباد کے کئی رہائشی علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی موجود ہے جس سے رہائشیوں اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے? حیدر آباد میں بارشوں کو تین روز گزرنے کے باوجود مختلف علاقوں میں علاقوں اور مساجد میں تاحال بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے یہاں کے مکینوں اورنمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے? ضلعی ایڈ منسٹریٹر آفتاب کھتری کا کہنا ہے کہ لطیف آباد نمبر دو میں پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت کردی گئی ہے باقی علاقوں سے بھی جلد ہی پانی نکال لیا جائیگا? ٹھٹھہ میں سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ہے ? ساحلی علاقوں کیٹی بندر،شاہ بندر،جاتی اور کھارو چھان تعلقوں سے پچاس ہزار افراد اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں?ضلعی انتظامیہ کے مطابق گھارو کے قریب آر بی او ڈی بند کے شگاف کو دس گھنٹے بعد پر کردیاگیا ہے ?بلوچستان کے علاقے زیارت میں طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں درخت اکھڑ گئے ہیں ?قریبی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے،جبکہ چیری کے درخت بھی متاثر ہوئے ہیں ?