تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاک فوج کسی بھی غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

جنگ نیوز -
کوئٹہ …چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کسی بھی روایتی یا غیر روایتی خطرہ سے نمٹنے کیلئے مسلح،باصلاحیت اور مکمل تیار ہے? وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کررہے تھے، آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ،سماجی،انتظامی اور فوجی حکمت عملی خطے میں طویل المیعاد امن کی ضامن ہے،جس میں عوام کی مرضی اور مدد فیصلہ کن ہے? انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی تمام کوششوں کو قوم کی حمایت حاصل ے?جنرل اشفاق پرویزکیانی نے افسران پر زور دیاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیں کیونکہ کسی بھی فوجی حکمت عملی کیلئے قیادت فیصلہ کن ہوتی ہے?انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کو دستیاب وسائل میں جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے? اس سے قبل آرمی چیف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیا اور کمانڈنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج میجرجنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.