تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈاکٹر بابر منان کے قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن یوسی 6کے سابق حق پرست جنرل کونسلر ڈاکٹر تظمین منان کے بھائی ڈاکٹر محمد بابر منان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی واردات کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ? ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈاکٹر محمد بابر منان کا بہیمانہ قتل بھی شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ? رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلی? سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سابق حق پرست جنرل کونسلر ڈاکٹرتظمین منان کے بھائی ڈاکٹر محمد بابر منان کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے?رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر محمد بابر منان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی? شہیدکو جنت الفردوس میں اعلی? مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے? دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے بلتستان کی سماجی شخصیت صوبدار(ریٹائرڈ)نجف علی کے انتقال پردلی افسوس کا اظہارکیاہے?ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی? نجف علی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی? مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے?(آمین)علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نیوکراچی سیکٹریونٹ141کے کارکن اخلاق احمدخان کی والدہ محترمہ بلقیس بیگم ، سکھرزون کے کارکن راشد رضا صدیقی کی والدہ محمودہ بیگم، قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ131کے کارکن راشدخلیل کی اہلیہ یاسمین، لانڈھی سیکٹر ایلڈرزونگ کے سیکٹرکمیٹی کے رکن لیئق کی والدہ اختری بیگم، گلشن اقبال سیکٹریونٹ66-Bکے کارکن مرزالیاقت بیگ کی والدہ حنیفہ بیگم، اورنگی ٹاؤن سیکٹریوسی 9کے کارکن سرفرازاحمدکے بھائی محمدشکیل احمد،پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹریونٹ51سولجربازارکے کارکن جاویدمجیدکے بھائی محمدشاہداور سرجانی ٹاؤن یونٹ04کے کارکن سجادالرحمان کی والدہ کے انتقال پردلی افسوس کا اظہارکیاہے?ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی? مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلی? مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے?(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.