5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایوان صدراداروں میں تصادم پیدا کررہا ہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ این آراو کو جائز قرار دے کرقوم اورعدالت کی توہین کی گئی ہے?منصورہ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ ایوان صدر اپنی اصلاح کرنے کی بجائے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں میں تصادم پیدا کر رہا ہے،یہ رویہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا?انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا غیر رسمی اجلاس ایم ایم اے کی بحالیکیلئے نہیں ہو رہا? ان کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کی سیاسی اورانتخابی حکمت عملی یکساں نہیں اسلئے ایم ایم اے کی بحالی مشکل ہے?