5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دس ہزار مکانات غریب اور بے گھرافراد کو دیئے جائیں گے،وزیراعلی? سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی? سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال دس ہزار مکانات تعمیرکرکے غریب اور بے گھرافراد کو دیئے جائیں گے?جبکہ رواں سال میں ابتک 4949 گھر تعمیر کئے جاچکے ہیں?وزیراعلی? ہاوس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت بہن بے نظیربستی منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا?اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ غریب اوربے گھر افراد کیلئے بہن بے نظیر بستی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر جاری ہے? اس سلسلے میں ابتک حکومت سندھ نے 35کروڑ54 لاکھ روپے جاریکئے ہیں?اجلاس میں بہن بے نظیربستی اسکیم کے افسران، محکمہ خزانہ اور دیگرمتعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی?