تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پرویز مشرف الزامات کا وقت آنے پر جواب دینگے ، بیرسٹر محمدعلی سیف

جنگ نیوز -
کراچی …آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آج پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں پر کڑا وقت ہے لیکن ان کے ساتھی نئے سفرکے آغاز کا عزم کیے ہوئے ہیں ? پرویز مشرف کیخلاف آئین توڑنے،لال مسجد آپریشن اور نواب اکبر بگٹی کو قتل کرنے کے الزامات کے جواب وہ وقت آنے پر دینگے?کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں میجرجنرل ریٹائرڈ راشد قریشی اور بیرسٹر محمدعلی سیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر محمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کراچی اور سندھ میں اپنے تنظیمی سفر کا آغازکر چکی ہے? انھوں نے دعوی? کیا کہ وہ ایک نیا سیاسی پروگرام لیکر سیاست میں آئے ہیں اور آل پاکستان مسلم لیگ میں موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جائیگا ?بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں انکا جواب وہ وقت آنے پر دیں گے? انھوں نے مزید کہا کہ لال مسجد، آئین توڑنے کے الزامات اور اکبربگٹی کے معاملے پر جلد صحافیوں سے بات کی جائیگی ? ایک سوال پر انکا کہناتھا کہ فوج کا سربراہ کا اگر سیاست میں مداخلت کرے تو یہ غیرآئینی ہے?بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ والے ہمارے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ مستقبل میں جمہوری سیاست ہوگی ?اس موقع پر میجر جنرل(ر)راشد قریشی نے کہا کہ عالمی دنیا پرویز مشرف کی مداح ہے اور پاکستان واپس آنے کی تاریخ کا تعین پرویز مشرف خود کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.