تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیصل آباد: ڈاکٹروں کی غفلت سے 17سالہ لڑکی کومے میں چلی گئی

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر سترہ سالہ لڑکی ناک کے معمولی آپریشن کے بعد کوما میں چلی گئی?لڑکی کو لاعلاج قراردیکر گھر لے جانے کا کہہ دیا گیا?کومہ میں جانے والی سترہ سالہ صفیہ کو ناک میں غدود ہونے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکڑوں نے صفیہ کے اہلخانہ کو بتایا کہ اس کے ناک کا ایک معمولی سا آپریشن کرنا تھا مگرآپریشن کے بعد صفیہ کو ہوش نہیں آسکا اور وہ کومے میں چلی گی?صفیہ کے بھائی محمدآصف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزنے اپریشن کے لیے اس کی بہن کو بے ہوش کرنے کے لیے زائد مقدار میں دوا دے دی ہے جس کے باعث اس کا دماغ متاثر ہوا ہے اور وہ دو ماہ سے کومے میں ہے? شدید غفلت کے مظاہرے کے بعد اب ڈاکٹرز انہیں کہ رہے ہیں کہ وہ اپنی بہن کو اسپتال سے لے جائیں?صفیہ کے بھائی کا مطالبہ ہے کہ اس کی بہن کا علاج کیا جائے ا ور غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے? اسپتال انتظامیہ کے ترجمان ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا ہے کہ صفیہ کے ناک کا آپریشن معمولی نوعیت کا تھا لیکن مریضہ کے کومے میں جانے کی محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.