5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وفاقی دارالحکومت سے چند میل دوردہشت گردوں کی کارروائی
جنگ نیوز -
40 سے زائدنیٹوکنٹینرزنذرآتش،8 افرادہلاک ،6 زخمی،ایس پی صدر معطل
اسلام آباد. . . . . .. . وفاقی دارالحکومت سے چند میل دوردہشت گردوں نے کارروائی کر کے نیٹو کے کنٹینروں کو آگ لگا دی ?اس حملے میں 8 افرادجاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ?ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے چند میل دور سنگ جانی کے قریبدہشت گردوں نے 40 سے زائد کنٹینروں کو آگ لگا دی?فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے?فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعدآگ پر قابو پالیا?ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد2 گاڑیوں اور 6 موٹر سائیکلوں پرآئے تھے? آئی جی اسلام آباد کے مطابق بارہ مسلح افرادنے فائرنگ کی اور10 آئل ٹینکروں کو آگ لگا دی ?دوسری جانب وزیرداخلہ نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیااور چیف کمشنر اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ?علاوہ ازیں حملے کے بعدآئی جی اسلام آباد نے ایس پی صدر حاکم خان کو معطل کرکے ان کی جگہ کیپٹن ملک لیاقت کو ایس پی صدر تعینات کردیا گیاہے ?