5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حالیہ دہشت گردی نے پنجاب حکومت کو جگادیا ،شاہ محمود قریشی
جنگ نیوز -
استنبول. . . . . . . .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی نے پنجاب حکومت کو جگادیا ہے?استنبول میں برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردوں کی موجودگی تسلیم کرلی ہے ?جبکہپنجاب میں کئی دہشت گردوں کو گرفتار اورخاتمہ کیاگیا ہے?ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن حکومت کی اگلی ترجیح ہے?تاہم وہاں آپریشن نپے تلے انداز میں ہوگا اور اس کے لئیپاکستان وقت کا تعین وسائل اور حالات دیکھتے ہوئے کریگا? وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کا حل بہت ضروری ہے?انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی مذاکرات سے ہی ممکن ہے ?