5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی ریاست اڑیسہ میں شدید گرمی سے مزید 4 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بھبیشور . . . . . . . بھارتی ریاست اڑیسہ میں شدید گرمی سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اڑیسہ کے مختلف اضلاع میں لو لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 14 ہوگئی? ریاست اڑیسہ میں گزشنہ چند روز سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے? سب سے زیادہ گرمی رورکیلا میں پڑ رہی ہے جہاں اب تک 12 افراد گرمی سے ہلاک ہوچکے ہیں? ریاست میں پانی کی شدید کمی بھی ہے جبکہ بجلی کا بحران بھی زوروں پر ہے?