تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا کا دہشتگردوں کے خلاف ٹی وی ٹیکنالوجی ’این ایف ایل‘ کا استعمال

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …فارن ڈیسک… امریکا دہشت گردوں کے خلاف ٹی وی ٹیکنالوجی ’این ایف ایل‘ کا استعمال کرے گا جب کہ امریکی فوج نے ڈرون طیاروں کے ذریعے 2کروڑ40لاکھ منٹ کی طویل ویڈیو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جس کی مدد سے اب وہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گی?امریکی اخبار’لاس اینجلس ٹائمز‘کے مطابق امریکی فوج نے بغیر پائلٹ کے ڈرونز سے24ملین منٹ کی ویڈیو جمع کی ہے جو فوجی کمانڈروں کے لئے اہم معلومات رکھتی ہے جیسا کہ امریکا عراق اور افغانستان خطے پر سات ہزار ڈرونز کو استعمال کر رہا ہے جن پر امریکی ائیر فورس سالانہ تین ارب ڈالر خرچ کر رہی ہے? رپورٹ کے مطابق اس دو کروڑ 40لاکھ منٹ کی ویڈیو کا زیادہ تر حصہ بے مقصد ہے کیونکہ ویڈیوکے کئی حصے اس جگہ کی نشاندہی نہیں کرتے کہ یہ کس مقام کی ہے? فوجی حکام اس سے مفید معلومات کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں? اس مشکل پر قابو پانے کے لئے ائیر فورس اور سرکاری خفیہ جاسوس سیٹیلائٹ نے ویڈیو کے مختلف حصو ں کومفید اور قابل عمل بنانے پر کام شروع کردیا ہے تاکہ ان کی مدد سے آپریشن کے دوران مدد لی جاسکے? افغانستان میں ڈرونز حملوں میں تیزی کے ساتھ ہی امریکی فوج اسپورٹس چینل،ای ایس پی این اور دیگر نیوز چینل میں استعمال ہونے والے ٹیکنالوجی این ایف ایلNFLکو استعمال میں لانے پر غور کر رہی ہے?وہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہزاروں میل دور عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو معلوم کر سکے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.