5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پانچ میں سے ایک امریکی حد سے زیادہ نیند لینے کا عادی ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ہر وقت اور ہر جگہ نیند کی وادیوں میں کھوجانے کی بیماری صر ف پاکستانیوں میں ہی نہیں پائی جاتی ہے بلکہ دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک امریکا کے باشندے اس معاملے میں بھی سب پر بازی لے گئے ہیں? ایک حالیہ مطالعاتی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک امریکی حد سے زیادہ نیند لینے کاعادی ہے?اس رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی 20فیصد تعداد حد سے زیادہ سونے کی لت میں مبتلا ہے جبکہ یورپی باشندوں میں یہ شرح 15فیصد بتائی جاتی ہے? عام طور پر بلند آواز اور ناشائستہ لہجے میں گفتگو کرنے کے اعتبار سے امریکیوں اوریورپی باشندوں کو ایک ہی پیمانے پر تولا جاتا ہے تاہم حالیہ تحقیق میں امریکیوں اور یورپی باشندوں میں ایک واضح فرق پیدا کردیا ہے ? ایک تحقیق میں ٹیکساس، نیویارک، کیلی فورنیا اور اوہائیو سے تعلق رکھنے والے8ہزار بالغ افراد سے انٹرویو لیے گئے جن میں ان سے سونے کی عادت، جاگنے، صحت اور ذہنی خلفشار کے بارے میں سوالات کیے گئے?تحقیق سے حاصل نتائج کے مطابق19.5فیصد امریکی نیند کے معاملے میں اعتدال پسند نکلے جبکہ 17فیصد کا کہنا تھا کہ دوران ملازمت، میٹنگ یا بات چیت کے دوران انہیں آنکھیں کھلی رکھنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے?اسی طرح کی ایک تحقیق برطانیہ ، جرمنی، اٹلی، پرتگال اور اسپین کے باشندوں پر بھی کی گئی?تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حدسے زیادہ سونے کی عادت کے باعث افراد جلد موٹاپے کا شکار بھی ہوجاتے ہیں?