تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سونم کپور آج اپنی 25ویں سال گرہ منا رہی ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…ہدایتکار سنجے لیلابھنسالی کی فلم سانوریا سے بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی اداکارہ اور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور آج اپنی25ویں سالگرہ منارہی ہیں?ایڈنبرگ میں ہدایتکار پنکج کپور کی فلم موسم کی شوٹنگ میں مصروف اداکارہ کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کے لیے پوری فلم کی ٹیم منصوبہ بندی میں مصروف ہے?سونم کپور جو پہلی بار اپنی سالگرہ پر اپنی فیملی سے دور ہیں ایڈنبرگ میں اپنی والدہ کے ساتھ ہیں جب کہ ان کے والد انیل کپور اپنی بیٹی کی سالگرہ پر اسے خوش کرنے کے لیے آئیفا میں شرکت کے بعد خصوصی طور پر ایڈنبرگ روانہ ہوگئے ہیں?فلم موسم میں سونم کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہد کپور بھی سونم کی سالگرہ کے موقع پر اپنے والد کی پوری فلم ٹیم کے ساتھ کچھ خاص سرپرائز پارٹی پلان کررہے ہیں جو ان کے اس خاص دن کو یادگار بناسکے?سونم کی بہن ریہا کپور نے اپنی بہن کو سالگرہ کے موقع پر کچھ خاص پیش کرنے کے لیے نے ان کے جنم دن پر ان کی فلم کے پروموز ریلیز کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے?فلم موسم کے پروموز18جون سے ابھیشک ایشوریا کی فلم Raavanکے ساتھ ریلیز کیے جانے تھے تاہم ریہا نے دن رات محنت کرکے انہیں نو دن پہلے ریلیز کروانے کے لیے مکمل کیا ہے? واضح رہے کہ سونم کپور ابھی تک بالی ووڈ انڈسٹری کو دو فلمیں سانوریا اور Dehli 6دے چکی ہیں جو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں تھیں تام فلم سانوریا پر انہیں متعدد Best Female DebutاورNewcomerایوارڈز مل چکے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.