5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئینز ٹینس میں اینڈی مرے اور اینڈی روڈک کی پیش قدمی
جنگ نیوز -
لندن… کوئینز ٹینس میں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے اور اینڈی روڈک تیسرے راو?نڈ میں پہنچ گئے? لندن میں دوہزاردس کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے وارم اپ ایونٹ میں اینڈی مرے اور اینڈی روڈک نے عمدہ آغاز کیا ہے?برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے گراس کورٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اسپین ایوان نیوارو کو ہرادیا?پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،جس میں مرے نے ٹائی بریکر پر دس آٹھ سے فتح پائی،جس کے بعد انہوں نے دوسرا سیٹ چھ تین سے باآسانی جیت لیا?امریکا کے اینڈی روڈک نے روس کے ایگورکونسٹن کو چھ دو اور چھ ایک سے ہرادیا?