5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل کی غزہ کی ناکہ بندی نرم کرنے پر مشروط رضامندی
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…اسرائیل نیفریڈم فلوٹیلاپرحملے کی عالمی برادری کی تحقیقات محدود کرنیکے بدلے غزہ کی ناکہ بندی نرم کرنے پررضامندی ظاہر کردی ہے?برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کو تجویز پیش کی تھی کہ اگروہ غزہ کی ناکہ بندی نرم کرے تو ترک بیڑے آزادی پرحملے کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف عالمی برادری کی تحقیقات کو محدود کیا جاسکتا ہے?اسرائیلی حکام کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کرنے والے مغربی سفارتکار کے مطابق اسرائیل نے اس تجویزپررضامندی کااظہارکیاہے?